ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے :عظمیٰ بخاری کا دعویٰ
عظمیٰ بخاری: 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے، غیر ملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا
ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے:عظمیٰ بخاری لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آگئے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ اور ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنسز ناقابل تردید شواہد ہیں، ۔ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیرملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا۔ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے۔ انہوںنے کہا کہ گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ کے پی حکومت کے پاس دہشتگردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں لیکن فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کرنے والے ابتک درجن بھر بیانات تبدیل کرچکے ہیں،۔ فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کے لیے وبال جان بن چکا ہے،۔ اب وقت آگیا ہے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ہر سطح پر ریگولرائز کیا جائے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
abc news
google news
سوشل میڈیا
عظمیٰ بخاری
سیکیورٹی فورسز
فتنہ پارٹی
کے پی حکومت
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری
صوبائی وزیر
احتجاج میں شریک
آئی جی اسلام آباد،
تبصرے
Please keep the discussion respectful.