"عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت منظور، رہا ہونے کے بعد جیل سے باہر"
"انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کی ضمانت منظور کر لی"
عمر ایوب اور راجہ بشارت ضمانت منظورہونے کے بعد رہا انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور راجہ بشارت کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کو آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب خان، راجہ بشارت اور ناصر چٹھہ سمیت گرفتار 5 رہنماؤں کو اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب اور راجہ بشارت کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست بعد از گرفتاری پر اپنے دلائل دیے۔ عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
پی ٹی آئی
اڈیالہ جیل
انسداد دہشت گردی
عدالت راولپنڈی
رہنما عمر ایوب
راجہ بشارت
ضمانت بعد از گرفتاری منظور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.