8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے کی منظوری، قومی خزانے کو 238 ارب کا فائدہ
وفاقی کابینہ نے 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور کر لیے، بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوگی
8 آئی پی پیز کیساتھ سیٹلمنٹ معاہدے منظور، قومی خزانے کو 238 ارب فائدہ ہوگا وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 انڈپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 8 آئی پی پیز کے ساتھ سیٹلمنٹ معاہدوں کی منظوری دی گئی۔ اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ان آئی پی پیز سے بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رابطہ کرے گی۔ اور آئی پی پیز سے معاہدوں کے بعد عام صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی ہوگی۔ وفاقی کابینہ نے بتایاکہ آئی پی پیز معاہدوں سے قومی خزانے کو 238 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 8 آئی پی پیز میں میں جے ڈی ڈبلیو یونٹ ون، یونٹ ٹو، آر وائے کے ملز، چنیوٹ پاور، حمزہ شوگر، المعیز انڈسٹریز، تھل انڈسٹریز اور چنار انڈسٹری شامل ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھاکہ حکومت عام آدمی کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ ہمارے ہر فیصلے اور اقدام میں قومی مفاد مقدم رہنا چاہیے۔ ، ملک میں نجی شعبے اور صنعتوں کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
وفاقی کابینہ
بجلی کی قیمت میں کمی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.