"شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں: نیا ریکارڈ"
"شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا"
شاہین آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے کارنامہ ڈربن میں جنوبی افریقہ کے خلاف 3 ٹی 20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انجام دیا۔ جنوبی افریقہ نے 3 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جب کہ ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی بیٹنگ جاری ہے۔ اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹی 20 کیرئر کی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔ وہ مینز ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی ہیں۔ ان کے علاوہ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور لیگ اسپنر شاداب خان بھی ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی شاہین آفریدی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی ون ڈے کرکٹ میں 112 اور ٹیسٹ کرکٹ میں 116 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Pakistan
Hindi news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.