تیز گام ایکسپریس کے حادثے میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر، مسافر محفوظ
رائے ونڈ کے قریب تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ، ٹرین کو روکا گیا
تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکتسر لاہور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی، لاکھوں کا سامان خاکستر ہوگیا۔ لاہور سے کراچی جانیوالی 8 ڈاؤن تیز ایکسپریس جب رائے ونڈ کے قریب پہنچی۔ انجن کے ساتھ لگی بریک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ مسافروں کے شور مچانے اور دھواں اٹھنے پر ٹرین کو روک لیا گیا۔ ٹرین کے مسافروں، ریلوے حکام اور ریسکیو ٹیم نے بوگی کو انجن سے الگ کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ اس دوران لاہور سے کراچی جانیوالی تمام ریل گاڑیوں کو لاہور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا اور تمام ڈاؤن ٹریک کی ٹریفک کو بند کردیا گیا۔ حکام کے مطابق چند گھنٹوں کے بعد بریک بوگی کو الگ کرکے تیز گام ایکسپریس کو کراچی کیلئے روانہ کردیا گیا۔ جبکہ کراچی سے لاہور آنے والی تمام ٹرینوں کی آمد جاری رہی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
مسافروں
ریلوے اسٹیشن
ریلوے حکام
تیز گام ایکسپریس
آگ بھڑک اٹھی
لاکھوں کا سامان خاکتسر
ٹرین
انجن
تبصرے
Please keep the discussion respectful.