پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

گھی اور کوکنگ آئل کی کمی کا خدشہ، ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی تاخیر نے مسئلہ بڑھا دیا

پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا،۔
پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے کلیئر نہیں ہوسکیں۔
پورٹ قاسم پر ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلئیرنس کا عمل تعطل کا شکار ہونے سے ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت پیدا ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے،۔
گزشتہ ایک ہفتے سے ایڈیبل آئل کے درآمدی کنسائنمنٹس رکی ہوئی ہیں۔پ
ناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین شیخ عمر ریحان کے مطابق ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے۔
جبکہ ایڈیبل آئل کے درآمدی کنسائنمنٹس کو ڈسچارج کرانے کے لئے 8 سے 10 بحری جہاز قطاروں میں کھڑے انتظار کررہے ہیں ۔
جس میں 70ہزار سے زائد میٹرک ٹن پام آئل لدا ہوا ہے،۔
اس صورتحال کی وجہ سے ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں