"پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں سب سے زیادہ سازگار، بھارت بدترین"
"پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے بہترین، بھارت کی پالیسی پر سوالات"
پاکستان اقلیتوں کیلئے سازگار ، بھارت بدترین ملک ثابت پاکستان اقلیتوں کے حقوق اور ان کے تحفظ کے اعتبار سے سب سے زیادہ سازگار جبکہ بھارت بدترین ملک ثابت ہو گیا۔ بھارت نے حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے عرس کے لیے صرف 100 پاکستانی عازمین کو ویزے جاری کیے۔ جو کہ 500 کے مقررہ کوٹے سے کم ہیں، شرکاء کے کوٹے کے باوجود اس انکار نے بھارت کے مذہبی اقلیتوں کے ساتھ سلوک اور ان کے حقوق کے تحفظ پر سوالات اٹھا دیئے ہیں۔ اس کے برعکس پاکستان نے ہمیشہ مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تعاون کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔ جو بھارت سے آنیوالے سکھ یاتریوں کو کرتارپور صاحب گردوارہ ان کے دیگر مذہبی مقامات پر جانے کی سہولت دینے میں ظاہر ہوتا ہے۔ پاکستان سکھ اور ہندو یاتریوں کا یکساں گرمجوشی سے خیر مقدم کرتا ہے۔ یہ کھلا پن پاکستان کی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرنے اور ان کی مذہبی مقامات تک رسائی کی پالیسی کا عکاس ہے۔ ، اس کے برعکس بھارت کی طرف سے پاکستانی عازمین کو ویزے دینے سے مسلسل انکار اس کے مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بین المذہبی تعلقات کی سہولت دینے کے عزم پر سوالات اٹھاتا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
حقوق
بھارت بدترین ملک ثابت
پاکستان اقلیتوں کیلئے سازگار
پاکستان اقلیتوں
مذہبی اقلیتوں
ہندو یاتریوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.