بانی پی ٹی آئی کی ہدایت: حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے جائیں، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر کا بیان: عمران خان نے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت دی
بانی پی ٹی آئی کی مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت، بیرسٹر گوہر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کر دی۔ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی نے پی ٹی آئی کے دونوں مطالبات تحریری طور پر حکومت کی کمیٹی کو دینے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مذاکرات کے لیے تیسری نشست ضرور ہونی چاہیے۔ بیرسٹر گوہر کے مطابق بانی نے کہا کہ اگر اس کے بعد مذاکراتی ٹیم کی ملاقات نہ کروائی گئی تو مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیل کا تاثر بانی پہلے ہی زائل کر چکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
epaper today
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
پی ٹی آئی
بانی پی ٹی آئی
مذاکرات
اڈیالہ جیل
بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
بانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.