وزیراعظم کا ریل تجارت کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کا حکم
پاکستان ریلویز کی ترقی اور وسط ایشیائی ممالک سے تجارت بڑھانے کی حکمت عملی
وزیراعظم شہبازشریف نے متعلقہ حکام کو ریلویز کی زمین نجی شعبے کے تعاون سے کاروباری سرگرمیوں کےلئے استعمال کرنے اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کے حوالے سے اجلاس ہوا،۔ وزیراعظم نےکہا پاکستان ریلویز کیلئے ضروری ہے کہ وہ مسابقتی طور پر مسافروں کو راغب کرے ۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کےذریعے ریل گاڑیوں میں مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ریلویز میں پیشہ ورانہ اور با صلاحیت افرادی قوت استعمال کی جائے ۔ پرانے نظام کو دورحاضرکےتقاضوں کےمطابق جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کریں ۔ مال برداری کے ساتھ سفر کی خدمات کو بھی منافع بخش بنایا جائے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو پاکستان ریلویز کی بحالی اور ترقی کے حوالے سے اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ بتایا گیاکہ رائٹ سائزنگ کرتے ہوئے ریلوے کا 18 فیصد غیرضروری عملہ فارغ کر دیا گیا ہے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
وزیراعظم
جدید ٹیکنالوجی
وزیراعظم شہبازشریف
کاروباری سرگرمیوں
ریلویز
پرانے نظام
مال برداری
پبلک پرائیویٹ
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.