بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین کو ہٹا یا گیا: مریم اورنگزیب
بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹایا گیا: مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈا پور کو ہٹا دیا گیا۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے صوبائی صدارت سے ہٹا کر علی امین گنڈا پور کو وفاق کی اکائیوں کو کمزور کرے کی وفاداری کا انعام دیا۔ ، ایک صوبے کے وزیراعلیٰ کو دوسرے صوبے پر چڑھائی کرنے کا حکم دے کر استعمال کر کے فارغ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں، عمران خان ہر دوست، کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے اور لوگوں کو ملک کے خلاف سازش کیلئے استعمال کر کے بے یارو مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔ لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ علی امین کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی اپنی روایت پھر دہرائی ہے۔ ، علی امین کی وفاداری کچھ کام نہ آئی بشری کی شکایتوں پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
city news
Multan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
google news
عمران خان
علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ
علی امین
بشریٰ بی بی
مریم اورنگزیب
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب
ذاتی مقاصد
استعمال کر کے فارغ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.