"نیب نے ملک ریاض کے خلاف 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی پر ریفرنس دائر کر دیا"
"بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کیخلاف 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی کا ریفرنس"
17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی، ملک ریاض کیخلاف نیب ریفرنس دائر قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے کراچی میں 17 ہزار ایکڑ کی غیر قانونی منتقلی کے معاملے میں بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض، علی ریاض، زین ملک اور دیگر کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔ نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کے مطابق ملزمان پر 2013 میں سپرہائی وے کے قریب 17 ہزار ایکڑ سے زائد زمین غیرقانونی طور پر منتقل کرنے کا الزام ہے۔ اور زمین کی غیرقانونی منتقلی سے حکومتی خزانے کو 708 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ ریفرنس میں بحریہ ٹاؤن کے افسران، سابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد بخش ناریجو، سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن ثاقب سومرو، جاوید حنیف، سابق سربراہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منظور قادر کاکا اور سابق سربراہ کے ڈی اے آغا مقصود عباس سمیت 33 ملزمان کے نام شامل ہیں۔ نیب کورٹ کراچی نے ملزمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 فروری کو ریفرنس کی سماعت مقرر کردی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
latest news
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
قومی احتساب بیورو
نیب
بحریہ ٹاؤن
ملک ریاض
ریفرنس
سابق سربراہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.