ہونہار اسکالر شپ پروگرام: طلبہ کے مسائل حل کرنے کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم
ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم، طلبہ کیلئے خصوصی سہولت
ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی۔ طلبہ کی سہولت کیلئے وائٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور ای میل جاری کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر ہونہار اسکالر شپ پروگرام کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی۔ ہونہار اسکالر شپ اسکیم کیلئے طلبہ واٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور سوشل میڈیا پر صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن ڈیسک پر طلبہ و طالبات انفارمیشن اور درپیش ممکنہ شکایات سے متعلق فوری حل کیلئے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ہیلپ لائن کیلئے لینڈ لائن نمبرز 04۔99231903۔042 جبکہ واٹس ایپ کیلئے 4002777-0303 اور 4002999-0303 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے فائدہ اٹھانے کیلئے طلبہ و طالبات آن لائن بھی اس ای میل ایڈریس پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ complainthonhaar@punjabhec.gov.pk وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہیلپ ڈیسک طلبہ کے مسائل کے فوری حل کیلئے قائم کی گئی ہے۔ ، ہونہار طلبہ بس پڑھنے پر توجہ دیں، فیس کی ادائیگی ہماری ذمہ داری ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news headlines
بیٹھک نیوز
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
google news
وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
ہونہار اسکالر شپ پروگرام
ہیلپ لائن ڈیسک
ای میل
ہیلپ ڈیسک قائم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.