کرم میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے 11 دہشتگرد گرفتار
"کرم میں دہشتگردوں کی گرفتاری: اہم کارروائی اور مزید دہشت گردوں کی تلاش"
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ میں ملوث 11دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کو کرم کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا ہے۔ جب کہ واردات میں ملوث مزید شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے۔ اس سے قبل، صوبائی حکومت نے کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔ مبینہ دہشتگردوں کا تعلق بگن، وتیزئی اور ہارون میلہ کے علاقے سے ہے۔ کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ سب سے زیادہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ مزید کہا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح عثمان کے سر کی قیمت 80 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
خیبرپختونخوا
دہشت گرد
فائرنگ
نوٹی فکیشن
امدادی قافلے
11 دہشتگرد گرفتار
شدت پسندوں کی تلاش
مبینہ دہشتگردوں
قیمت مقرر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.