زرداری لاہور پہنچ گئے، نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع

زرداری لاہور پہنچ گئے، نوازشریف اور مریم نواز سے ملاقات متوقع

صدر زرداری لاہور پہنچ گئے، مسلم لیگ ن کی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

صدر پاکستان آصف علی زرداری اسلام آباد سے دوبارہ لاہور پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری صرف ایک روز اسلام آباد قیام کے بعد واپس لاہور پہنچے،۔ آصف زرداری کا گزشتہ دورہ لاہور پانچ روز پر محیط تھا، ۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کی مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیر محسن نقوی کی بھی ملاقات کا امکان ہے،۔ ملاقاتوں میں پیپلز پارٹی کو پنجاب میں درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا- ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر بھی موجود ہوں گے، ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.