سی ڈی اے مزدور یونین کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
سی ڈی اے مزدور یونین نے صحافی برادری کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی
اسلام آباد(جنرل رپورٹر) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)کے عہدیداران کی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد۔ سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،حاجی صابر،سردارمحمد آصف،اظہارعباسی،چوہدری زاہداحمد،چوہدری طارق گجر،اسدمحمود،اظہرحسین،سردارساجد،گل شیر،علی مصطفی،ساجد محمود،عقیل شہزاد،گوہرالہی و دیگر عہدیداران نے نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرافضل بٹ،جنرل سیکرٹری ارشدانصاری،فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان اور انکی پوری ٹیم کو الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ،اس موقع پرآرآئی یوجے کے صدرطارق علی ورک،جنرل سیکرٹری آصف بشیرچوہدری،فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری،سینئرنائب صدرراجہ بشیر عثمانی،جاویدبھاگٹ، نیئرعلی،افشاں قریشی،اسماء نواز و دیگرعہدیداران بھی موجودتھے، مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے شعبہ سے وابستہ افراد قلم کے مزدور ہیں یہی وجہ ہے کہ دیگر اداروں میں کام کرنے والے محنت کش اور صحافی برادری کا آپس میں چولی دامن کا ساتھ ہے، الیکشن کی اس کامیابی پر سی ڈی اے مزدور یونین کے تمام عہدیداران آپکی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔ اور آپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے یقین دلاتے ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش صحافی برادری کی جدوجہد میں برابر کے شریک رہیں گے کیونکہ صحافی برادری نے محنت کشوں کے مسائل کو قلم کے ذریعے جس طرح اجاگر کیا وہ قابل تحسین ہے،اس موقع پرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب صدرافضل بٹ،فنانس سیکرٹری لالہ اسدپٹھان و دیگر عہدیداران نے چوہدری محمد یٰسین اورانکی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری محمد یٰسین صرف سی ڈی اے ملازمین کی نمائندگی نہیں کرتے بلکہ صحافی برادری اور خصوصا اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے لیے انکی خدمات ناقابل فراموش اور قابل تحسین ہیں،ماضی میں جب بھی صحافی برادری کو اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کی ضرورت پیش آئی تو چوہدری محمد یٰسین اور انکے کارکنوں کوہمیشہ شریک پایا،صحافی برادری یہ یقین دلاتی ہیں کہ سی ڈی اے کے محنت کش جو ہماری برادری کا حصہ ہیں انکے حقوق کی جدوجہد اور انکے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار خوش اسلوبی سے ادا کرتے رہیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
سی ڈی اے مزدور یونین
سی بی اے
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
نو منتخب صدرافضل بٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.