"متحدہ عرب امارات سے 10 ہزار 100 پاکستانیوں کی ملک بدری: 16 ماہ کے دوران انکشاف"
"متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے خلاف کریک ڈاؤن: 10 ہزار سے زائد ملک بدر"
امارات سے 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانی ملک بدر متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ کے دوران 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کی ملک بدری اور 2024 میں 50 ہزار سے زائد پاکستانیوں کے ویزہ درخواستیں مسترد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستانی شہریوں کے خلاف دنیا بھر کے کئی ممالک میں کریک ڈاؤن جاری ہے تاہم متحدہ عرب امارات نے اس سلسلے میں سب سے زیادہ پاکستانیوں کو ملک بدر کیا۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک ملک بدر کیے گئے پاکستانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گزشتہ 16 ماہ میں 10 ہزار 100 سے زائد پاکستانیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ستمبر 2023 سے جنوری 2025 تک 4 ہزار 740 سزا یافتہ پاکستانی قیدیوں کو ملک بدر کیا گیا۔ ، یہ پاکستانی شہری متحدہ عرب امارات کی مختلف جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں۔ ، اس دورانیے میں 5 ہزار 800 دیگر پاکستانی شہریوں کو مختلف جرائم کی بنیاد پر ملک بدر کیا گیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
epaper
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
وزارت خارجہ
متحدہ عرب امارات
پاکستانی شہری
پاکستانی شہریوں
پاکستانی ملک بدر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.