"پنجاب میں بارش کے بعد جاتی سردی کا واپس آنا، موسم کا بدلتا رنگ"

"پنجاب میں بارش کے بعد جاتی سردی کا واپس آنا، موسم کا بدلتا رنگ"

"پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا"

پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کے بعد جاتی سردی لوٹ آئی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد ٹھنڈ کا احساس بڑھ گیا۔ پنجاب میں ملتان، شیخوپورہ، حافظ آباد اور کوٹ ادو سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش ہوئی جس سے جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب،خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات میں بارش ہوسکتی ہے ۔ جب کہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں قلعہ عبداللہ، پشین، مسلم باغ، ہرنائی اور لورالائی میں کہیں ہلکی کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔ ، زیارت، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی کے بالائی علاقوں میں برف باری ہوئی۔ جب کہ باجوڑ کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں بارش دیکھنے میں آئی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.