معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا، اسحاق ڈار
"اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا"
اسلام آباد: نائب وزیراعظماسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارا معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانا کچھ عناصر کو ہضم نہیں ہو رہا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسابقتی کمیشن آف پاکستان کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ مسابقتی کمیشن صارفین کے حقوق کے تحفظ کا ذمےدار ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں چیلنجز کا بہترانداز میں مقابلہ کریں گے، معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ ، ملک کو آگے لے کرجانا ہم سب کی اجتماعی ذمے داری ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجودہے۔ ، کارپوریٹ لااتھارٹی کو خودمختار ادارہ بنایا ہے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج آج بلندیوں کو چھورہی ہے۔ ، پاکستانی معیشت میں بےپناہ مواقع موجود ہیں، بیرونی قرضوں سے نجات بہت ضروری ہے، ہمیں مستقبل میں مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
google news
اسحاق ڈار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار
پاکستانی معیشت
مسابقتی کمیشن آف پاکستان
نائب وزیراعظماسحاق ڈار
نوجوان صلاحیتیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.