وزیراعظم کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہاراطمینان
"وزیراعظم شہباز شریف کا افراط زر میں مسلسل کمی پر اظہار اطمینان"
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افراط زر میں مسلسل کمی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنا ایک سال پورا کر رہی ہے اور یہ ایک انتہائی اچھی خبر ہے۔ جبکہ یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ افراط زر فروری 2025 میں 1.5فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جولائی 2024 سے فروری 2025 تک افراط زر کی اوسط 5.9 فیصد تک رہی۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کی معاشی ٹیم کی شاندارکاوشوں کی بدولت معاشی اعشاریے بہتر ہو رہے ہیں اور معیشت میں مسلسل بہتری مستعد ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میکرو اکنامک معاشی بہتری کا فائدہ عوام تک پہنچنا شروع ہو گیا ہے اور قوی امید ہے کہ افراط زر میں مزید کمی ہوگی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
معیشت
معاشی بہتری
انتہائی اچھی خبر
معاشی اعشاریے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.