چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 363 رنز کا ہدف دیا
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دیا ہے۔ ، راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے سنچریاں اسکور کیں، گلین فلپس اور ڈیرل مچل نے جارحانہ اننگز کھیلیں۔ چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا دوسرا سیمی فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنا ڈالے۔ کیویز کی جانب سے 362رنز چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ ، اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے 356 رنز بنائے تھے۔ کیویز کی پہلی وکٹ 48 رنز پر گری تاہم کین ولیسمن اور راچن رویندرا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ دونوں کے درمیان 164 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ راچن رویندرا 108 اور کین ولیسمن 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ، ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 49، 49 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے ول ینگ 21، ٹام لیتھم 4، مائیکل بریسویل 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے لنگی نگیڈی نے 3، ربادا نے 2 اور ملڈر نے ایک شکار کیا۔ فاتح ٹیم دبئی میں کھیلے جانیوالے چیمپئنز ٹرافی فائنل میں بھارت سے ٹکرائے گی۔ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Multan news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
سیمی فائنل
نیوزی لینڈ .
چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل
363 رنز کا ہدف
کیویز
بڑا اسکور
تبصرے
Please keep the discussion respectful.