منی بجٹ کے خدشات ختم: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات
منی بجٹ کے خدشات ختم، اگلی قسط کی راہ ہموار
آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کےلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری روز ہے۔ حکام وزارت خزانہ کا دعویٰ ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی پر مطمئن ہے۔ ذرائع کے مطابق نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف وفد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملا۔ مالی سال کی پہلی ششماہی کی معاشی کارکردگی اور آئندہ کے اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ کے وفد نے معیشت کی بہتری کیلئے حکومتی کوششیں اطمینان بخش قرار دے دیں۔ ساتھ ہی ری ٹیل، ہول سیل، ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ سمیت کئی شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے پر بھی زور دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بہتر بنا کر آئی ایم ایف کو مطمئن کیا۔ عالمی مالیاتی فنڈ 12 ہزار 970 ارب روپے کا سالانہ ٹیکس ہدف 600 ارب کم کرنے پر راضی ہوگیا۔ ٹیکس ہدف میں کمی سے منی بجٹ کے خدشات ختم ہوگئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
city news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
آئی ایم ایف
عالمی مالیاتی فنڈ
منی بجٹ
پہلی ششماہی
اگلی قسط کی راہ ہموار
حکام وزارت خزانہ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.