"ریلوے پریم یونین کا سالانہ افطار ڈنر: ملتان میں بابرکت تقریب کا انعقاد"
"ملتان میں ریلوے پریم یونین کا عظیم الشان سالانہ افطار ڈنر"
ملتان(وقائع نگار خصوصی)ریلوے پریم یونین ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام ریلوے آفیسرز کلب میں عظیم الشان سالانہ افطار ڈنر تقریب کا انعقاد کیا گیاتقریب کی صدارت ریلوے پریم یونین پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن ذوالفقار احمد شیخ اور ضلعی امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی تھے۔ ، افطار ڈنر میں ریلوے افسران ، ریلوے پریم یونین ملتان ڈویژن کے صدر رانا محمد شریف ، سینئر نائب صدر رانا محمد جاوید ، محمد احسن سمیت ریلوے پریم یونین کے سینکڑوں ملازمین سول سوسائٹی ، شہریوں اور صحافیوں نے شرکت کی اس موقع پر ضلعی امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے فضائل رمضان المبارک پر خصوصی درس دیا۔ جبکہ شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا ہم پر فضل اور بہت بڑا احسان ہے کہ ایک اور رمضان المبارک ہماری زندگیوں میں ہمیں دیکھنا نصیب فرمایا لہذا ہم سب کو اس بابرکت مہینے کی فیوض و برکات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونا چاہیے۔ رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ نیکیاں کمانے کا درس دیتا ہے اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ مستحقین کی مدد کر کے ثواب حاصل کیا جائے رحمتوں برکتوں کے اس ماہ مبارک کا پیغام ہے کہ چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی خرابی اور برائی کا خاتمہ کیا جائے تقوی ، پرہیزگاری ، اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی اطاعت کو اپنا شعار بنایا جائے اور ظلم نا انصافی اور چور بازاری کا ہر صورت راستہ بند کیا جائے - یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.