عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟
"عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کی فراہمی، تفصیلات جانیے"
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔ اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی جاری ہے ۔ اسٹیٹ بینک، بینکوں کے وسیع، ملک گیر برانچ نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی نئے بینک نوٹوں تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ بیان میں اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ رواں سال ماہِ رمضان کے دوران اب تک کمرشل بینکوں کی 17000 برانچوں کو تمام مالیتوں میں 27 ارب روپے کے نئے بینک نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک مذہبی تہوار کے موقع پر عوام کو بلا تعطل معیار ی اور صاف ستھرے بینک نوٹ جاری کرے گا ۔ تاکہ عوام کو نئے بینک نوٹوں کی باآسانی اور موثر فراہمی ہو۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی ہیں ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
breaking news
news bulletin
headlines
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک
کمرشل بینکوں
نئے کرنسی نوٹوں
نئے بینک نوٹوں
کیش مانیٹرنگ ٹیمیں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.