ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہوجائے ان شاء اللہ کامیاب ہوں گے،آرمی چیف
"آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردوں کے ذریعے کمزور نہیں ہونے دیں گے"
چیف آف آرمی اسٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملک کی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا ، کوئی تحریک یا کوئی شخصیت نہیں ہے۔ ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پائیدار استحکام کیلئے قومی طاقت کے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم کو بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو ہارڈ اسٹیٹ بنانے کی ضرورت ہے۔ ، ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر بے پناہ جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔ ، ہم گورننس کے گیپ کو کب تک افوج پاکستان اور شہداء کے خون سے بھرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں پاکستان کو ان دہشتگردوں کے ذریعے کمزور کر سکتے ہیں۔ ، ان کو یہ پیغام ہے کہ متحد ہو کر نہ صرف ان کو بلکہ ان کے سہولت کاروں کو بھی ناکام کریں گے۔ ، ہمیں اللہ تعالیٰ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہوجائے ان شاء اللہ کامیاب ہوں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
آرمی چیف
ملکی سلامتی
چیف آف آرمی اسٹاف
سافٹ اسٹیٹ
افوج پاکستان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.