محکمہ صحت ملتان بدستور مالی بحران کا شکار ،متعدد ہیلتھ سنٹرز کے بجلی کنکشن منقطع
"مالی بحران ملتان میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز"
ملتان(جنرل رپورٹر)محکمہ صحت ملتان بدستور مالی بحران کا شکار بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر ہیلتھ سنٹرز کے کنکشن کٹنے کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز بھی دو ہیلتھ سنٹرز کے کنکشن کاٹ دئیے گئے۔ زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ریاض احمد مستوئی اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ کے درمیان باہمی رابطے کے فقدان کی وجہ سے معاملات مزید خراب یونے لگے ہیں۔ زرائع نے دعوی کیا ہے کہ ـپٹی ڈائریکٹر بجٹ کی سی ای او ہیلتھ کے ساتھ نہیں بن رہی ہے اسی وجہ سے سی ای او ہیلتھ متعلقہ برانچ کو افرادی قوت نہ دے رہے ہیں ۔ زرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ کی کم فراہمی کے باعث ڈی ڈی بجٹ اور سی ای او ہیلتھ بھی خاموش ہیں۔ کیونکہ جو بجٹ حکومت کی جانب سے دیا جاتا ہے اس سے اگر پنشن کی ادائیگی کی جائے تو دیگر ہیـڈز کی ادائیگیوں کے لئے پیسہ نہیں ہوتا ہے۔ اسی لئے بجلی گیس اور پیٹرول کے بلوں کی ادائیگی کے لئے معاملات شدید متاثر ہیں۔ یہاں یہ بات بھی معلوم ہوئی ہے کہ دیگر اضلاع میں مالی معاملات بہتر ہونے کی وجہ سے تمام تر ادائیگیاں وقت پر کی جا رہی ہیں۔ لیکن ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ملتان میں مالی معاملات روزبروز خراب ہوتے جا رہے ہیں یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.