جامعہ زکریا:مینٹننس سٹور پر قابض درجہ چہارم کا ملازم رجسٹرار آفس پر بھی بھاری
جامعہ زکریا میں درجہ چہارم ملازمین: سٹور کیپنگ پر انتظامیہ کی ناکامی
ملتان ( خصوصی رپورٹر) مینٹننس سٹور پر قابض درجہ چہارم ملازم رجسٹرار آفس پر بھی بھاری ،تگڑی سفارش کے باعث میرٹ پسند افسر کے دعویدار رجسٹرار اعجاز احمد بھی ٹیوب ویل آپریٹر کو مینٹننس سٹور کیپر ی سے ہٹانے میں بے بس نظر آنے لگے۔ ،درجہ چہارم ملازمین نے یونیورسٹی قوانین کا جنازہ نکالتے ہوئے میرٹ کا راگ الاپنے والی یونیورسٹی انتظامیہ کو لاقانونیت کا طمانچہ دے مارا ۔اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پراجیکٹ ڈائریکٹر مینٹننس اصغر بوہنہ کے احکامات پر جامعہ کے مینٹننس سٹور پر قواعد کے برعکس تعینات ہونے والے درجہ چہارم کے ٹیوب ویل آپریٹر مہر عارف نے یونیورسٹی قوانین کا جنازہ نکالتے ہوئے میرٹ کا راگ الاپنے والے رجسٹراراعجاز احمد اور انتظامیہ کو بے بس کرکے رکھ دیا ہے۔ جس کے نتیجہ میں تگڑی سفارش کے باعث رجسٹرار آفس مذکورہ ٹیوب ویل آپریٹر کو سٹور کیپر کے عہدے سے ہٹانے میں ناکام ہوکر رہ گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار جامعہ زکریا نے ایمپلائز یونین کے ایک گروپ کی سفارش پر شعبہ مینٹننس میں تعینات کلر ک امین سومرہ کو سٹور کیپر لگانے کی کوشش کی تو پراجیکٹ ڈائریکٹر اصغر بوہنہ ڈٹ گئے اور انھوں نے امین سومرہ کی مخالفت کرتے ہوئے مینٹننس سٹور پر باضابطہ طور پر سٹور کیپر لگانے کا مطالبہ کردیا۔ جبکہ ایمپلائز یونین کا ایک اور گروپ ٹیوب ویل آپریٹر مہر عارف کی پشت پناہی کرتے ہوئے رجسٹرار کے سامنے کھڑا ہوگیا جس کے باعث رجسٹرار اعجاز احمد تاحال مینٹننس سٹور سے مذکورہ درجہ چہارم ملازم کو ہٹانے میں ناکام نظر آتے ہیں ۔ اس ضمن میں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی و انتظامی حلقوں کے کا کہنا ہے کہ جامعہ زکریا کی انتظامیہ کی طاقت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ وہ یونیورسٹی قوانین کو سبوتاژ کرکے سٹور پر قابض ایک درجہ چہارم کے ٹیوب ویل آپریٹر کیخلاف بھی ایکشن لینے کے قابل نہیں رہی جو ایک المیہ سے کم نہیں ہے ۔ سنجیدہ حلقوں نے رجسٹرار آفس کی بے بسی کے بعد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جامعہ میں قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے اس معاملے پر فوری نوٹس لیں اور مینٹننس سٹور پر قوانین کے مطابق تعیناتی عمل میں لائی جائے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Multan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
درجہ چہارم ملازم
یونیورسٹی قوانین
مینٹننس اصغر بوہنہ
تگڑی سفارش
ٹیوب ویل آپریٹر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.