اسٹیٹ بینک نے کرنسی مارکیٹ سے 5.5 ارب ڈالر خرید لیے
اسٹیٹ بینک کی ڈالر خریداری، زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جون سے دسمبر کے عرصے کے دوران بینکنگ مارکیٹ سے 5.5 ارب ڈالر خریدے اور مارکیٹ کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر خریدے جانے والے ڈالرز کی کُل رقم تین سالوں میں آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض سے آسانی سے بڑھ جائے گی۔ ڈالر کی اس بڑے پیمانے پر خریداری کے باوجود، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی۔ ، جو کہ کمزور زرمبادلہ کے ذخائر اور شرح تبادلہ کی ناقص پالیسی کی عکاسی کرتی ہے جو ملک میں بھاری رقوم کو سنبھالنے سے قاصر ہے۔ رواں سال ملک کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بنک اور 14 ارب ڈالر سے زیادہ کے بیرونی قرضوں کے رول اوور کے علاوہ ترسیلات زر کی مد میں 35 ارب ڈالر سے زیادہ ملنے کی توقع ہے۔ رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران موصول ہونے والی ترسیلات گزشتہ پورے مالی سال (جولائی 2023 سے جون 2024) کی رقم سے پہلے ہی 6 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
breaking news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک
کمزور زرمبادلہ
ناقص پالیسی
بینکنگ مارکیٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.