"چلڈرن ہسپتال ملتان میں بند واٹر کولر، لواحقین کو مشکلات کا سامنا"
"چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی کمپلیکس میں بند واٹر کولر پر احتجاج"
ملتان (سپیشل رپورٹر) جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال ملتان کے ایمرجنسی کمپلیکس میں انتظار گاہ کے ساتھ لگا واٹر کولر بند پڑا ہے جسے چالو نہیں کیا گیا ہے ۔ دن میں موسم گرم ہونے کے باوجود الیکٹرک واٹر کولر بند ہونے کے باعث دور دراز کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے مریضوں کے لواحقین کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ اور وہ کمپنیوں کا مہنگا پانی اور جوس خریدنے پر مجبور ہیں۔ چلڈرن ایمرجنسی کمپلیکس کے باہر موجود متعدد افراد نے بتایا کہ الیکٹرانک واٹر کولر بند پڑا ہے ۔ کنٹین سے پانی کی چھوٹی بوتل پچاس روپے میں دستیاب ہے جبکہ ہسپتال کے باہر یہ بوتل 30 روپے کی مل جاتی ہے ۔ نیز لواحقین نل کی ٹونٹی سے مضر صحت پانی پی رھے ھیں ۔ جبکہ واٹر کولر کے ساتھ ھی گندگی جمع کرنے کی باسٹکس بھی رکھی گئی ہیں ۔ جس کے باعث گندگی واٹر کولر کے ساتھ بدبو دار ماحول اور تعفن پیدا کر رھی ھیں ۔ اس صورت حال پر پنجاب وکلاء محاذ ، شہریوں اور سول سوسائٹی فورم نے احتجاج کرتے ہوئے چلڈرن ہسپتال ملتان کے ارباب اختیار سے فوری طور پر نوٹس لینے اور بند الیکٹرک واٹر کولر چالو کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مریضوں کے علاج کے لیے آنے والے لواحقین کو صاف پانی بلا قیمت دستیاب ہو سکے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper
epaper today
city news
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.