پرائس کنٹرول کیلئے نئی اتھارٹی کا قیام خوش آئند،مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالی جائیگی ،کمشنر ملتان
"پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام: ملتان میں دفاتر کی فعال سازی"
ملتان ( خصوصی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس سلسلے میں ضلع ملتان میں پیرا (PERA) کے دفاتر ایم پی ڈی ڈی کی نئی بلڈنگ میں فعال کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ کمشنر عامر کریم خاں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کے ہمراہ ایم پی ڈی ڈی کی نئی بلڈنگ کا دورہ کیا اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے پیرا کے نئے دفاتر فوری فعال کرنے کا حکم جاری کیا انہوں نے بریفننگ لیتے ہوئے کہا کہ پیرا آفس میں 59 ملین کی لاگت سے نئے تھانے اور بیرکس بنائی جائیں گی ۔ جبکہ نئی بلڈنگ میں میس اور جم سمیت جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ پیرا کے قیام سے پرائس کنٹرول مہم مزید افادیت سے چلائی جائے گی جبکہ نئی اتھارٹی کے قیام سے مہنگائی مافیا کو نکیل ڈالی جائے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے پیرا کے حوالے سے شفاف انداز میں بھرتی مکمل کرلی ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی پیرا اتھارٹی کے تحت کنٹرول کی جائے گی قبل ازیں ایکسیئن بلڈنگز محمد حیدر نے بلڈنگ کے منصوبے اور مجوزہ دفاتر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
وزیر اعلیٰ پنجاب
مریم نواز شریف
کمشنر عامر کریم خاں
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.