پاکستان سپرلیگ‘ سیکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز کے دستے طلب
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی کیلئے فوجی دستے طلب
لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کی سیکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کرلیے گئے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو درخواست بھجوا دی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فول پروف سیکیورٹی میں پولیس کی معاونت کے لیے فوج اور رینجرز کے دستے طلب کیے گئے ہیں۔ لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے لیے رینجرز کے 1، 1 ونگ اور آرمی کی 2، 2 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے درخواست میں کہا ہے کہ پی ایس ایل میں بین الاقوامی کرکٹرز اور میچ آفیشلز حصہ لے رہے ہیں۔ ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، میچ آفیشلز اور عملے کی شرکت کے باعث یہ ہائی پروفائل ایونٹ ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں میچز، ٹیموں کے قیام اور سفر کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیےجائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Multan news
Pakistan
Hindi news
breaking news
news bulletin
head lines
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
محکمہ داخلہ پنجاب
دستے طلب
پاکستان سپرلیگ
ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں
رینجرز کے دستے طلب
لاہور، راولپنڈی اور ملتان
فوج اور رینجرز
میچز، ٹیموں
میچ آفیشلز
خدمات طلب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.