کسان پیکج کا اعلان: مریم نواز کی زیر صدارت اہم اجلاس
پنجاب میں کسان پیکج کا اعلان، گندم پر بحران کے بعد بڑا فیصلہ
ملتان( خصوصی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی سپورٹ پرائس مقرر نہ کئے جانےکیخلاف کسانوں کی جانب سے شہری ودیہی علاقوںمیں احتجاج کا سلسلہ شروع ،شہرشہرمظاہرے اور گندم کی فصل کو آگ لگانے کے بڑھتے ہوئےواقعات کے پیش نظر وزیراعلی پنجاب نے اجلاس طلب کرلیا آج کسان پیکج کااعلان کیا جائے گا۔ اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت کسان پیکج سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسان کا نقصان نہ ہونے اور مفادات کے تحفظ کے وعدے کی تکمیل کے لئے گندم کٹائی کے موقع پراپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے شاندار کسان پیکج کااعلان آج(بدھ) کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ گندم کے کاشتکاروں کے لئے یہ پیکج پنجاب کی تاریخ کا منفرد،بہترین اور بے مثال ثابت ہوگا۔ پیکج سے گندم کے کاشتکاروں کو محنت کا پورا معاوضہ ملے گا۔ایسے اقدامات کرینگے آٹا بھی مہنگا نہ ہو اور کسان کو بھی نقصان نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کسان بھائیوں نے شب وروز محنت کرکے میری اپیل پر ریکارڈ گندم کاشت کی۔ کسان کی کاوشوں سے پنجاب نے گندم کی کاشت کا ہدف پورا کیا ہے۔ کسان کے ساتھ ساتھ عام آدمی کے مفادات کا تحفظ بھی کرینگے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.