پنجاب میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری
پنجاب میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری: سکیورٹی اقدامات مزید مضبوط
پنجاب میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری موجودہ سرحدی صورت حال کے پیش نظر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فرضی مشقیں اور کومبنگ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقیں کی جا رہی ہیں ۔ جس میں پنجاب پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل سکواڈ و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فرضی مشقوں کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنا، خطرات سے بچاؤ، شہریوں کو بحفاظت ریسکیو کرنا، رسپانس ٹائم مزید بہتر بنانا ہے۔ ، موجودہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی، لا اینڈ آرڈر، امدادی سرگرمیاں یقینی بنانے کے لئے فرضی مشقیں جاری رہیں گی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 380 کومبنگ آپریشنز میں 14 ہزار مشتبہ افراد کی چیکنگ کی گئی۔ ، 61 مشکوک افراد حراست میں لئے گئے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
India
breaking news
headlines
بیٹھک نیوز
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.