افغانستان میں شطرنج کے کھیل پر مکمل پابندی
افغانستان میں شطرنج کے کھیل پر مکمل پابندی
افغانستان کی طالبان حکومت نے ملک بھر میں شطرنج کے کھیل پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کی وجہ اس کھیل کا جوئے سے ممکنہ تعلق بتایا گیا ہے۔
طالبان کے مطابق شطرنج کو اسلامی شریعت کے تحت جوئے کی ایک شکل سمجھا جاتا ہے، جو ان کے اخلاقی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
افغان اسپورٹس اتھارٹی کے ترجمان اطل مشوانی نے بتایا کہ جب تک شطرنج کے حوالے سے مذہبی تحفظات دور نہیں ہوتے، اس کھیل پر پابندی برقرار رہے گی۔
یہ فیصلہ طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے تحت نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین کے مطابق کیا گیا ہے۔
طالبان کی حکومت نے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے متعدد سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔
، جن میں مکسڈ مارشل آرٹس (MMA)، خواتین کے لیے پارکوں اور یونیورسٹیوں میں داخلہ، اور بیوٹی سیلونز کی بندش شامل ہیں۔
شطرنج پر حالیہ پابندی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
News
baithak
baithak news
news baithak
city news
Pakistan news
India
latest news
news bulletin
Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
طالبان
افغانستان
افغان اسپورٹس اتھارٹی
شطرنج
شطرنج کے کھیل پر مکمل پابندی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.