ملتان میں یوم تشکر کی تقریب، پیپلزپارٹی کا پاک فوج کو خراج تحسین
یوم تشکر کی تقریب: بلاول بھٹو کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں خصوصی تقریب
ملتان(خصوصی رپورٹر ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر ملک بھر میں یوم تشکر کے حوالے سے ہونے والی تقریبات کے سلسلہ میں ملتان می پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کی خصوصی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر پوری قوم اللہ پاک کی شکر گزار ہے ۔ اور اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے تنظیمی عہدیدران و کارکنان اپنے قائد صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاک فوج کے نڈر و دلیر سپاہیوں سمیت تمام عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر عسکری تاریخ کا سنہرا باب رقم کیا ہے ہماری پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں ثابت کر دیا کہ دنیا کی سب سے بہترین فوج پاک فوج ہے۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے ہم پوری پاکستانی قوم کو بھی سلام پیش کرتے ہے جو پاک فوج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار یعنی بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی انہوں نے مزید کہا پاک فوج کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔ جنہوں نے معرکہ حق کی تکمیل میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ہماری قوم بھی پر امن ہے ہم کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے لیکن اگر دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو یاد رکھے آپریشن بنیان مرصوص میں جس طرح دنیا نے دیکھا کہ کہ ہماری پاک فوج نے کس طرح تمہیں گھر میں گھس کر مارا ہے آئیندہ اس سے بھی زیادہ بھرپور جواب دیا جائے گا کیونکہ دنیا نے دیکھا ہے کہ جن طیاروں پر بھارت بہت غرور و تکبر کر رہا تھا ان طیاروں کو ہماری مسلح افواج نے راکھ بنا ڈالا اور انڈیا کیلئے یہ عبرت کا نشان ہے۔ آخر میں انہوں نے تقریب میں موجود پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، سٹی صدر ملتان ملک نسیم لابر، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، ٹکٹ ہولڈر قومی اسمبلی رانا عبدالرحمان، ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی آصف خان دستی،سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ، بیرسٹر فیض رسول لابر، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، راناخلیل، جیالا نذیر کاٹھیا و دیگر کے ہمراہ وکٹری کا نشان بنا کر یوم تشکر کی تقریب کا کیک کاٹا۔
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
جنوبی پنجاب
پیپلزپارٹی
خراج عقیدت
مخدوم سید احمد محمود
تنظیمی عہدیدران
معرکہ حق
پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب
تبصرے
Please keep the discussion respectful.