مسلح افواج کی مہارت سے جارحیت چند گھنٹوں میں ناکام، صدر زرداری
پاکستان کی مسلح افواج نے چند ہی گھنٹوں میں جارحیت پسپا کی: صدر مملکت آصف علی زرداری
صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ گوجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا ۔ جس دوران افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کوسراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آمد پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران صدر مملکت نے دفاع وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اور کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال مہارت اور عزم سے چند ہی گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کو پسپا کیا۔ صدر مملکت نے افسروں اور جوانوں کے مثالی حوصلے اور فرض سے وابستگی کو سراہتے ہوئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افسروں و جوانوں کو مبارکباد دی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
epaper today
Pakistan news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
مسلح افواج
صدر مملکت
آصف علی زرداری
آپریشن بنیان مرصوص
تبصرے
Please keep the discussion respectful.