سی ڈی اے کا اہم اجلاس:سیاحتی انفراسٹرکچر ،تفریحی سہولیات کی بہتری کیلئے متعدد اقدامات کی منظوری
اسلام آباد سیاحتی انفراسٹرکچر کو عالمی معیار پر لانے کا منصوبہ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، چیف کمشنر اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آج سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی اے-ڈی ڈبلیو پی) کے 75ویں اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزرات منصوبہ بندی، وزارت داخلہ، فنانس ڈویژن، وزارت موسمیاتی تبدیلی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران اور متعلقہ فارمیشنز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس نے اسلام آباد کے سیاحتی انفراسٹرکچر اور تفریحی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے متعدد اہم اقدامات کی منظوری دی۔ ان میں ایک جدید ترین تھیم پارک، بین الاقوامی معیار کے مطابق فیئرز وہیل اور اسلام آباد کے گردونواح کے دلکش مناظر پیش کرنے والی کیبل کار سسٹم کیلئے فزیبلٹی اسٹڈیز اور تفصیلی ڈیزائن تیار کرنے کیلئے کنسلٹنس کی خدمات حاصل کرنے کیلئے پی سی ٹو کی منظوری شامل ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد شہر کو ایک اعلیٰ سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کروانے کی اہمیت پر زور دیا جو دو ملین سے زائد مقامی شہریوں اور بڑھتی ہوئی تعداد میں ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کی ضروریات پوری کرے۔ یہ منصوبے سی ڈی اے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وہ بنیادی شہری ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرے۔ ان منصوبوں کا مقصد اسلام آباد کو ایک بین الاقوامی سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کروانا ہے، جو کہ نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا کرے بلکہ مقامی کاروبار کو فروغ دے اور کیبل کار سسٹم جیسے ماحول دوست اقدام کے ذریعے ٹریفک کے ہجوم کو کم کرے۔ فزیبلٹی کے چھ ماہ میں مکمل ہونے کے بعد ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزرز کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر کنسلٹنٹس تکنیکی اسٹڈی اور فزیبلٹی رپورٹ کے بعد ٹرانزیکشن ایڈوائزرز عالمی معیار کے مطابق ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے نگرانی کریں گے۔ توقع ہے کہ یہ منصوبے روزگار کے بڑے مواقع پیدا کرنے کے ساتھ سیاحتی انفراسٹرکچر کو بہتر بنائیں گے اور پائیدار ڈیزائن کے ذریعے اسلام آباد کی قدرتی حسن اور خوبصورتی میں اضافہ کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
سی ڈی اے
چیف کمشنر
چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی
محمد علی رندھاوا
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.