پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان، امریکا کی اہم کردار کی تصدیق
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کا کریڈٹ امریکا کی شمولیت اور معاونت کو جاتا ہے،۔ اور اب دونوں ممالک کے دیرینہ تنازعات کے حل کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اگرچہ ماضی میں کئی بار یہ تنازعات حل نہیں ہو سکے۔ ، لیکن اب امید کی ایک نئی کرن نظر آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ دونوں ممالک کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ دیرپا امن کے لیے آگے بڑھیں۔ ٹیمی بروس نے اس بات پر زور دیا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنگ بندی جاری رکھنے کے لیے سنجیدہ اور پرعزم ہیں۔ یاد رہے کہ حالیہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی اس بات کو تسلیم کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی میں امریکا نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Multan news
breaking news
بیٹھک
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
جنگ بندی
واشنگٹن
امریکی محکمہ خارجہ
پریس بریفنگ
ٹیمی بروس
کشیدگی میں کمی
پاک بھارت تنازعات
امریکا کی شمولیت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.