"بنگلادیش نے دفاعی معاہدہ منسوخ کیا، 2 کروڑ ڈالر کا نقصان"
بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2 کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا
بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔ یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔ بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ نے 21 مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی۔ ، کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ منسوخی متوقع تھی اور بنگلادیشی حکومت سے بات چیت کے بعد عمل میں آئی۔ بنگلادیش کی جانب سے سرکاری طور پر معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق تجزیہ کار اس اقدام کو بھارت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بنگلادیشی مصنوعات پر درآمدی پابندیاں عائد کیے جانے کا ردعمل قرار دے رہے ہیں۔
News
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
بنگلادیش
کمپنی
دفاعی معاہدہ منسوخ
گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینیئرز لمیٹڈ
بنگلادیشی بحریہ
بنگلادیشی مصنوعات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.