جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: اویس لغاری
جنگ کے لیے تیار ہیں، خودمختاری کو چیلنج کرنے والے کو عبرتناک جواب ملے گا، اویس لغاری
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے، ہم امن کے داعی ہیں، جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں۔ ،جو ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا، اسے عبرتناک جواب ملے گا، یومِ تکبیر صرف ماضی کا احسان نہیں بلکہ مستقبل کا عہد نامہ ہے۔ وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس عظیم دن کو یاد کر رہے ہیں۔ جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ اب ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دیا جائے گا۔ سردار اویس لغاری نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ تاریخی لمحہ تھا جب ہم نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔ ، ہم امن کے داعی ہیں مگر جنگ کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہیں اور جو بھی ہماری خودمختاری کو چیلنج کرے گا اسے عبرتناک جواب ملے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
اویس لغاری
وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری
سردار اویس لغاری
یوم تکبیر
تبصرے
Please keep the discussion respectful.