جامعہ زکریا شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس :امتحانات میں نقل کا سلسلہ دھڑلے سے جاری
شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس میں امتحانی نقل اسکینڈل، طلبا کو فیس کے بغیر داخلہ
ملتان (خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا کا شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس بھی سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر کی ڈگر پر چل نکلا ،فائنل سمسٹر امتحانات میں اسسٹنٹ پروفیسر سربراہی میں نقل کے ذریعے پیپر حل کرنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ،جامعہ زکریا میں میرٹ کا جنازہ نکل گیا۔ ،فیس جمع نہ کرانے والے طلباء کو بھی تحائف کے عوض امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی گئی ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن کررہ گئی ۔اس ضمن میں جامعہ زکریا کے سرائیکی ایر یا سڈی سینٹر کے بعد جامعہ زکریا کے شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس میں بھی نقل کے زریعے پیپر حل کرنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے اس ضمن میں ذرائع کے مطابق شعبہ ایڈوانس میٹریل سائنس میں نقل کا نیا طریقہ کار سامنے آیا ہے جس میں طالبعلم کو دی جانے والی بینچ پر پہلے سے حل شدہ سوالات والی کرسی فراہم کردی جاتی ہے۔ تاکہ وہ آسانی سے اس سے نقل مار کر پیپر حل کرسکے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ نقل خوری کا سلسلہ مبینہ طور پر اسسٹنٹ پروفیسر وحید احمد کی سربراہی میں جاری ہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایسے طلباوطالبات کو بھی یونیورسٹی قوانین کے برعکس امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ جنھوںنے سمسٹر فیس بھی ادا نہیں کی اور انھیں یہ اجازت تحائف سمیت اساتذہ کو دیگر مراعات فراہم کرنے کے عوض دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،اس ضمن میں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی حلقوں کا کہناہے کہ شعبہ انجینئر نگ میں اساتذہ کے مذکورہ طرز عمل کے باعث پہلے ہی میرٹ کا جنازہ نکل چکا ہے۔ جس کے باعث سب سے مذکورہ شعبہ میں پہلے ہی داخلوں کی تعداد انتہائی کم ہے جبکہ شعبہ کو مزید زوال پذیری کی طرف لے جانے کیلئے اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں جامعہ کے سنجیدہ تدریسی و انتظامی حلقوں نے چانسلر و گورنر سردار سلیم وائس چانسلر زبیر اقبال غوری اور ایچ ای سی کے ارباب اختیار سے مزکورہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
city news
Pakistan news
Multan news
Pakistan
breaking news
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.