’شملہ معاہدہ فارغ، پاک، بھارت تعلقات 1948 کی پوزیشن پر واپس آ گئے‘، وزیر دفاع
شملہ معاہدہ فارغ، ایل او سی سیز فائر لائن سمجھی جائے: وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے شملہ معاہدے کو ’فارغ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کو اب سیز فائر لائن سمجھا جائے اور اس کی حیثیت پر بات چیت کی ضرورت ہے جبکہ پاک، بھارت تعلقات 1948 کی پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی ہندوتوا سوچ کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ اس سوچ کے حامل افراد کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔ وزیر دفاع نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں خود راہول گاندھی نے مودی کا نام ’سرینڈر‘ رکھ دیا ہے۔ اور مودی سے زیادہ کسی کی مٹی پلید ہوتے نہیں دیکھی جبکہ بھارت میں کہا جا رہا ہے کہ مودی نے سرینڈر کر دیا ہے۔ ، جواہر لال نہرو جیسے رہنماؤں کا کوئی مقام تھا لیکن مودی کا کوئی مقام نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ خطے کے ممالک کا دباؤ ہے کہ امن برقرار رہنا چاہیے لیکن جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
Urdu News
Magazine News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
خواجہ آصف
وزیر دفاع
مودی
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف
’شملہ معاہدہ فارغ،
تبصرے
Please keep the discussion respectful.