سندھ میں لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

سندھ میں لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانے کا فیصلہ

موٹرسائیکل پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانہ، نیا ٹریفک قانون

لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے کا فیصلہ سندھ میں ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل چلانے پر 25 ہزار اور کار پر 50 ہزار روپے جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ ہوگیا۔ وزیرداخلہ سندھ کی زیرصدارت اجلاس میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ پر بھاری جرمانوں کے علاوہ رانگ وے موٹرسائیکل چلانے والے کو25 ہزار روپے چالان ہوگا۔ وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ 4 سیٹر رکشوں پر مکمل پابندی عائد کرنے کےلیے ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ ون بائی ٹو سیٹر رکشوں کو سڑک پر لانیکی اجازت ہوگی۔ ون وے کی خلاف ورزی پر سرکاری گاڑی پر2 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک کے ای چالان گاڑی مالک کے گھر کے ایڈریس پر بھیجے جائیں گے۔ ترمیمی قوانین و رولز کا مسودہ حتمی منظوری کےلیے سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.