بجٹ 2025-26: تنخواہوں میں 10% اور پنشن میں 7% اضافہ، دفاع کیلئے 2550 ارب مختص
تنخواہوں میں اضافہ اور دفاعی بجٹ: وزیر خزانہ نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ پیش کر دیا
بجٹ 2025-26، تنخواہوں میں 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ، دفاع کیلئے 2550 ارب مختص وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 2025-26 کا 17 ہزار 273 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کر دیاہے ۔ جس میں تنخواہوں میں 10 فیصد، پنشن 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ جبکہ تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیتے ہوئے ٹیکس میں کمی کا اعلان کیا گیاہے۔ ، دفاع کیلئے 2550 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ معزز ایوان کے سامنے بجٹ پیش کرنا میرے لیئے اعزاز کی بات ہے۔ یہ مخلوط حکومت کا دوسرا بجٹ ہے، اتحادی جماعتوں کی قیادت نوازشریف ، بلاول بھٹو ، خالد مقبول، چوہدری شجاعت ، عبدالعلیم ، خالد مگسی کا رہنمائی کیلئے شکریہ ادا کرتاہوں ۔ یہ بجٹ ایک تاریخی موقع پر پیش کیا جارہاہے ، جب قوم نے غیر معمولی ہمت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ،۔ بھارتی جارحیت کے مقابل ہماری سیاسی قیادت ، افواج پاکستان اور پاکستان کے غیور عوام نے جس دانشمندی اور بہادری کا ثبوت دیا وہ سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
بیٹھک نیوز
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.