بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر مقرر
بریگیڈیئر ماجد موسوی ایرو اسپیس فورس کی قیادت سنبھالیں گے
ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم نامے کے ذریعے جنرل ماجد موسوی کو ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر مقرر کیا۔ پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78 افراد کو شہید کردیا تھا۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہید میجر جنرل امیرعلی حاجی زادے کا شمار ایران کے اعلیٰ فوجی جنرلوں میں ہوتا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
news bulletin
head lines
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
پاسداران انقلاب
اسرائیلی فوج
ایرانی میڈیا
بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی
نیوز ایجنسی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.