رجسٹری برانچ ملتان سٹی کے آڈٹ کلرک کا رجسٹری محرر کی سیٹ پر قبضہ (لاکھوں کی دیہاڑیاں)
ملتان رجسٹری برانچ میں غیر قانونی قبضہ: آڈٹ کلرک کی جانب سے فیس وصولی
ملتان(وقائع نگار) رجسٹری برانچ ملتان سٹی کے آڈٹ کلرک نے روزانہ لاکھوں روپے کھرا کرنے کے لیے رجسٹری محرر کی سیٹ پر قبضہ کر لیا جبکہ اصلی رجسٹری محرر کو فارغ کرکے بیٹھا دیا ہے- ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کلرک چوہدری منیر کو رجسٹری برانچ ملتان میں آڈٹ کلرک تعینات کیا گیا ہے آڈٹ کلرک کا کام صرف آڈٹ اعترضات ڈیل کرنا ہوتا ہے لیکن چوہدری منیر نے آڈٹ کلرک کی ٹرانسفر آرڈر کروانے کے بعد رجسٹری محرر کی سیٹ سنبھال رکھی ہے- جو کہ غیر قانونی ہے اس سیٹ پر کلرک اشتیاق احمد کام کر رہے تھے جو سائلین سے انتقال فیس وصول کرتے تھے لیکن اب یہ فیس آڈٹ کلرک چوہدری منیر وصول کر رہا ہے- ، انھوں نے کہا اراضی رجسٹریشن کروانے والے سائلین سرکاری فیس بینک اکاؤنٹ میں بھرتے لیکن چوہدری منیر انتقال فیس الگ سے وصول کرتا ہے جو کہ غیر قانونی ہے یہ فیس نہ ہو بینک اکاؤنٹ میں جاتی ہے اور لینڈ ریکارڈ سنٹر تک جاتی- ،انھوں نے کہا حکومت کی مقرر کردہ سرکاری فیس سے تین گنا زیادہ انتقال فیس وصول کرکے غبن کر لی جاتی ہے مجموعی طور پر روزانہ تیس ہزار سے پچاس ہزار روپے سائلین سے وصول کرکے غبن کئے جاتے ہیں- اس حوالے سے جب چوہدری منیر سے موقف کے لیے رابط کیا گیا تو انھوں نے کہا میں آڈٹ کلرک ہوں فیس وصول نہیں کرتا- یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.