ایران‘اسرائیل کشیدگی: پاک ایران تفتان بارڈر بند، غذائی اور ایندھن کی قلت کا خدشہ
پاک ایران تفتان بارڈر بندش: غذائی و ایندھن بحران کا خدشہ
یران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان اور ایران کے درمیان تفتان بارڈر کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔ جس کے باعث سرحدی علاقے تفتان میں غذائی اور ایندھن کی قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق بارڈر بند ہونے کے بعد تفتان بازار بھی جزوی طور پر بند ہو چکا ہے ۔ جبکہ ایران سے آنے والے سستے ایرانی پٹرول کی فراہمی رکنے سے شہر میں پٹرول کی قلت سامنے آ رہی ہے۔ ، بارڈر کی بندش سے مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایران سے ڈھائی سو سے زائد پاکستانی طلبہ گزشتہ دو روز میں تفتان پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ مزید 100 سے زائد طلبہ کی آمد آج متوقع ہے، اس کے علاوہ ایران میں موجود زائرین کی واپسی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اور اطلاعات کے مطابق دو ہزار سے زائد پاکستانی شہری ایران سے واپس وطن پہنچیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
head lines
Editorial
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
ضلعی انتظامیہ
ایندھن کی قلت کا خدشہ3
سرحدی علاقے تفتان
بارڈر کی بندش
پاکستانی طلبہ
تفتان
تبصرے
Please keep the discussion respectful.