پاکستان اور امریکا کا تجارتی معاہدہ، تعلقات میں نیا موڑ
اسلام آباد: پاکستان اور امریکا نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کامرس سیکرٹری سے ورچوئل میٹنگ ہوئی۔
جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی ٹیرف سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
، اس دوران تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعلقات مضبوط بنانے پر بات چیت کی گئی۔
، دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان اور امریکا نے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے،۔
دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی سطح پر مزید تفصیلی بات چیت جلد متوقع ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں