ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون کی خلاف ورزی قرار
قومی سلامتی کمیٹی نے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ عالمی قانون اور یو این چارٹر کے منافی قرار دیدیا
قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے منافی قرار دے دیا۔ پیر کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی، تنیوں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خطے کی بدلتی صورتحال اور ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے غور کیا گیا۔ جبکہ ایران کے خلاف جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوجی اقدامات نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے عمل کو سبوتاژ کیا۔ ان جارحیت پر مبنی اقدامات نے خطے میں کشیدگی کو فروغ دیا ہے اور اسرائیلی جارحیت نے ایک بڑی جنگ کے خطرے کو بڑھا دیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے ایرانی حکومت اور عوام سے معصوم جانوں کے ضیاع پر ہمدردی کا اظہار کیا گیا ۔ جبکہ قومی سلامتی کمیٹی نے ایران کے نیوکلیئراثاثوں پر حملوں کی بھی شدید مذمت کی۔ اعلامیہ کے مطابق ایرانی نیو کلیئر اثاثوں پر اسرائیلی حملے آئی اے ای اے کے اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
مذاکرات
قومی سلامتی کمیٹی
امریکی اور اسرائیلی حملوں
ایرانی حکومت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.