بیوہ خواتین کو حق اور سہارا، صرف ہمدردی نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب
بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیوہ خواتین کو محض ہمدردی نہیں، حق اور سہارا بھی دے رہے ہیں۔ بیوہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک پراثر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دین اسلام نے بیوہ خواتین کو عزت، وقار اور مکمل حقوق کی ترغیب دی ہے۔ اور معاشرے کی ذمے داری ہے کہ وہ ان خواتین کو تنہا نہ چھوڑے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر، غزہ اور اب ایران میں جاری جنگوں کے نتیجے میں بیوہ ہونے والی خواتین عالمی ضمیر کیلئے ایک چبھتا ہوا سوال ہیں۔ اور ان کی تکالیف کو صرف ہمدردی نہیں بلکہ عملی سہارا دینا ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت بیوہ خواتین اور سنگل مدرز کو خصوصی ترجیح دے رہی ہے۔ تاکہ وہ باعزت زندگی گزار سکیں، اس کے علاوہ ان خواتین کے بچوں کو ’’ہونہار سکالرشپ‘‘ پروگرام میں بھی ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جا رہا ہے۔ تاکہ تعلیم کی راہ میں رکاوٹیں نہ آئیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
مریم نواز
حکومت پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف
’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘
تبصرے
Please keep the discussion respectful.