پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم
کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر ثالثی عدالت کے فیصلے کی تفصیلات
پاکستان کی جانب سے کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے ضمنی فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت نے 27 جون کو کشن گنگا ، رتلے پن بجلی منصوبوں پر ضمنی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ اس کا دائرہ اختیار برقرار ہے اور اسے مقدمے کو بروقت ، مؤثر اور منصفانہ انداز میں آگے بڑھانے کا مکمل اختیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عدالت نے ضمنی فیصلہ بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کے اعلان کے بعد جاری کیا اور یہ فیصلہ پاکستان کے اس مؤقف کی توثیق کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل فعال اور مؤثر ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فیصلے سے ثابت ہوگیا کہ بھارت کو سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ کارروائی کرنے کا کوئی حق نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر اور پوری ایمانداری سے ادا کرے ۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
latest news
breaking news
news bulletin
Urdu News
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
ترجمان دفتر خارجہ
رتلے پن بجلی
ضمنی فیصلہ
رتلے پن بجلی منصوبوں
کشن گنگا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.